3 مارچ 2021 - 10:10
لبنان میں اسلامی مزاحمت کے ایک اہم حامی کا انتقال

لبنان کی انجمن علمائے مسلمین کے سربراہ شیخ احمد الزین آج ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے اسلامی ایکشن فرنٹ نے ایک بیان جاری کر کے شیخ احمد الزین کے انتقال کی خبر دی اور اسلامی اتحاد کے حامی، مجاہدین اسلام کے ناصر و مددگار اور فلسطینی کاز کے عاشق کے انتقال پر لبنان کے عوام اور امت اسلامیہ کو تسلیت پیش کی ہے۔
مرحوم شیخ احمد الزین لبنان کے اہل سنت علماء میں سے تھے جو مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے رکن اور لبنان کے شہید صیدا کے قاضی بھی تھے۔
وہ ہمیشہ مزاحمت کو صہیونی پھوڑے سے نجات کا راستہ سمجھتے تھے اور اس بات کے قائل تھے کہ ایران کا اسلامی انقلاب قدس شریف کی آزادی کا باعث بنے گا۔


شیخ احمد توفیق الزین لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں ۱۹۳۳ میں پیدا ہوئے، الازہر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ۳۵ سال سے صیدا کی مسجد عمری کبیر میں نماز جماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲