19 فروری 2021 - 15:23
کشمیر کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں، پولیس اہلکار سمیت 3 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور 3 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں اور وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دو الگ الگ علاقوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں تین عسکریت پسند جاں بحق جبکہ جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک اور پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک دونوں علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ بادی گام میں مسلح جھڑپ کی جگہ سے دو اے کے رائفلیں اور ایک پستول  بھی برآمد کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲