6 فروری 2021 - 11:26
چین نے امریکی جنگی بحری جہاز "جان میکین" کو بحر جنوبی چین سے بے دخل کر دیا

چین نے امریکی جنگی بحری جہاز کو بحر جنوبی چین سے بے دخل کر دیا ہے، یہ واقعہ جوبائیڈن کے دور صدارت میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق چینی افواج کی جنوبی کمانڈ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ چین نے جزیرہ جی شا کے قریب جنگی جہاز اور فضائی بیڑہ تعینات کر دیا ہے تاکہ غیر ملکی جنگی جہازوں کی در اندازی کو روکا جا سکے۔

چین نے بحر جنوبی چین میں امریکی جنگی جہاز جان میکین کو داخل ہو نے سے روکا جو گائیڈڈ میزائلوں سے لیس تباہ کن بحری جنگی جہاز ہے۔

.......

/169