اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) کانفرنس کی مینیجمنٹ کمیٹی نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کے ایران میں نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم نے اس ملاقات میں جناب ابوطالب (ع) کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس کا انعقاد بہت ہی اہم اقدام ہے اس لیے کہ آپ عالم اسلام کی ایک عظیم شخصیت ہیں کہ جن پر ناحق ظلم ہوا ہے اور انہیں پہچنوایا نہیں گیا۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے مزید کہا: جناب ابوطالب کے ایمان کی گفتگو سے ہٹ کر حتیٰ اسلام سے پہلے اور بعد کے دور میں آپ کی انسانی سرگرمیوں کو بھی فراموشیوں کے حوالے کر دیا گیا اور یہ اس عظیم انسان پر دوچنداں ظلم ہے۔
آقائے حکیم نے کہا: آپ کی شخصیت کی معرفت علمی اور تحقیقی کام کے ذریعے ہی ممکن ہے اور کتنا بہتر ہو گا کہ اس کانفرنس کے منعقد کرنے والے یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسٹوڈینٹس کو جناب ابوطالب کی زندگی پر تحقیقات کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ریاض حکیم نے کہا: اس کانفرنس میں جو چیز قابل اہمیت ہے وہ اہل سنت اور خصوصا غیر مسلمان مفکرین کے منابع و مآخذ سے استفادہ ہے اس لیے کہ جب کوئی غیر مسلمان جناب ابوطالب (ع) کی شخصیت پر قلم اٹھائے گا تو یہ چیز باعث بنے گی کہ شیعہ بلکہ مسلمان اہل قلم بھی آپ کے بارے میں تحقیق کریں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ علمی کاموں کے اپنے خاص مخاطبین ہوتے ہیں، عوامی کاموں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: جناب ابوطالب کے چہرے سے مظلومیت کی غبار ہٹانے کے لیے ضروری ہے کہ عام لوگوں کے لیے آپ کی شخصیت کو مختلف پہلووں سے متعارف کروایا جائے۔
آیت اللہ حکیم کے نمائندے نے عوامی کاموں کی مثال دیتے ہوئے کہا: ایک عوامانہ کام جو آپ کی شخصیت کو متعارف کروانے کا باعث بن سکتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے شہر کی سڑکوں اور چوراہوں کو جناب ابوطالب کے نام پر نام رکھیں۔
اس ملاقات کے شروع میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ اور نائب سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین احمدی تبار اور ان کے ہمراہ ساتھیوں نے اس کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے سے گفتگو کی اور تاحال انجام پانے والے علمی کاموں کی رپورٹ پیش کی۔
خیال رہے کہ "جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار'' اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے اور دیگر ہم خیال اداروں منجملہ آستان مقدس حسینی، موسسہ فرھنگی تحقیقات و نشر حضرت ابوطالب، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، مرکز آموزش زبان حوزہ ہائے علمیہ، اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، موسسہ فرہنگی میراث نبوت، جامعۃ الزہرا(س)، الذریہ النبویہ تحقیقی سینٹر، موسسہ فرہنگی قاسم بن الحسن(ع)، موسسہ فرہنگی ابناء الرسول، وغیرہ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
مقالات اور علمی آثار بھیجنے کی آخری تاریخ 6 فروری 2021 ہے اور سیمینار کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے فارسی، عربی، انگریزی اور اردو کے پوسٹرز کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جناب ابوطالب عالمی مشاعرہ کانفرنس بھی اس سیمینار کے ضمنی پروگراموں کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲