1 فروری 2021 - 15:24
عالمی اداره صحت نے ایران کو ویکسین کی منظوری کا لائسنس دے دیا

محمد رضا شانہ ساز نے مزید کہا کہ در حقیقیت ملک میں ویکسین کی تیاری ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے اور ہم ایسی ویکسین درآمد نہیں کرتے ہیں جو اصل ملک میں استعمال نہیں ہوتی لہذا اسی بات پر مبنی خبریں بالکل جھوٹ ہیں اور ہم ان کی تردید کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی تنظیم برائے خوارک اور ادویات کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پچھلے 10 سالوں کے دوران، اس تنظیم کو ویکسین کی منظوری کا لائسنس دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ملک میں کسی ویکسین کی منظوری کی گئی تو عالمی ادارہ صحت نے ایران کے علاوہ دیگر ملکوں میں اس کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

محمد رضا شانہ ساز نے مزید کہا کہ در حقیقیت ملک میں ویکسین کی تیاری ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے اور ہم ایسی ویکسین درآمد نہیں کرتے ہیں جو اصل ملک میں استعمال نہیں ہوتی لہذا اسی بات پر مبنی خبریں بالکل جھوٹ ہیں اور ہم ان کی تردید کرتے ہیں۔

شانہ ساز نے کہا کہ روسی ویکسین اسپوٹنک وی نے طبی مطالعے کا تیسرا مرحلہ پاس کیا ہے اور اسے 15 ممالک نے ہنگامی استعمال کا لائسنس دیا ہے اور دوسرے ممالک جیسے برازیل، ارجنٹائن الجیریا اور یہاں تک کہ یورپی یونین بھی اس ویکسین کی خریداری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پچھلے 10 سالوں کے دوران، اس تنظیم کو ویکسین کی منظوری کا لائسنس دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ملک میں کسی ویکسین کی منظوری کی گئی تو عالمی ادارہ صحت نے ایران کے علاوہ دیگر ملکوں میں اس کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

شانہ ساز نے کہا ہمارا مقصد صرف کسی خاص ملک سے کورونا ویکسین کی فراہمی نہیں؛ لیکن ہم نے اس میدان میں صلاحیت رکھنے والے ممالک جیسے بھارت، روس، کیوبا اور چین کو مد نظر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں جو ہم روس سے ویکسین کی درامد کرتے ہیں؛ حالیہ سالوں کے دوران ہم نے بڑے پیمانے پر روس سے فلو کی ویکسین کی برآمدات کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲