24 جنوری 2021 - 20:20
متحدہ عرب امارات تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر آمادہ

نیوز ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کا مقصد نئی امریکی انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کی وزراء کونسل نے صہیونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
نیوز ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کا مقصد نئی امریکی انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنا تھا۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے امارات کے ایک اعلی وفد کی موجودگی کے ساتھ جنوری میں تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ کھولنے کے امکان کی اطلاع دی تھی۔
ان ذرائع کے مطابق، بنیامن نیتن یاہو کی موجودگی کے ساتھ جنوری میں متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانہ کھولنے کا امکان بھی ہے۔
فلسطینی گروہوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو فلسطینی عوام کے ساتھ بڑی غداری قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲