اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی رضاکارنہ عسکری تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے مرکز میں دھشتگردوں کے ساتھ ہونے والی بھاری جھڑپ کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، داعشی عناصر نے علاقے میں موجود الحشد الشعبی پر شب خون مار کر الحشد الشعبی کے 11 افراد کو شہید کر دیا جن میں "ابوعلیا الحسناوی" نامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
داعش کے دھشتگردانہ حملے کے بعد الحشد الشعبی نے دھشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں ایک ہفتے کے دوران داعش کی یہ دوسری بڑی دھشتگردانہ کاروائی ہے۔ چند روز قبل بغداد کے بازار میں داعش کے دو عناصر نے خودکش حملوں کے ذریعے 32 عام افراد کو شہید کیا جبکہ سو سے زیادہ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲