اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بم میڈیکل ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ مینجمنٹ سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
"فریدون علیپور" نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 11:24 گھنٹے پر پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی گاڑی بم- ریگان شاہراہ میں الٹ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر دو ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئیں۔
علیپور نے کہا ہے کہ زخیموں کو بم کی پاستور ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲