اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے "المہرہ" میں سعودی عرب کی سہولت کاری اور تعاون سے امریکہ اور برطانیہ کے فوجیوں نے مشترکہ فوجی کمان تشکیل دی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ " الغیضہ" ائرپورٹ پر کہ جسے سعودی عرب دوسال سے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے، برطانیہ اور امریکہ کے فوجیوں کی آمد و رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سنیاریو کا اصل مقصد المھرہ صوبے پر قبضے کے لئے سعودیوں کو سبز جھنڈی دکھانا ہے کہ جو اس وقت اتحادیوں کے کنٹرول میں ہے۔
سعودی عرب ایک طویل عرصے سے یمن کے مشرقی صوبے المھرہ کو قبضانے کی فکر میں ہے تاکہ اس علاقے سے مکران کے ساحل تک اُسے دسترسی حاصل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲