28 اکتوبر 2020 - 20:24
اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے: نائب وزیر خارجہ

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے قریب مستقبل میں اپنے دورہ آذربائیجان، ترکی، آرمینیا اور روس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وہ اس سفر کے دوران ان ممالک سے مشاورت کریں گے جو قرہ باغ بحران کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا منصوبہ خطے میں پائیدار امن میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقائی دورے کے دوران، وہ قرہ باغ مسئلے سے متعلق ایران کی حکمت عملی کو پیش کریں گے۔

عراقچی نے کہا کہ اس علاقائی دورے سے پہلے ان کو وہ سرحدی علاقوں کا جائزہ لینا تھا جن کو حالیہ مہینوں سرحدی مسائل اور کشیدگی کا شکار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عہدیداروں کیساتھ ملاقات میں سرحدی مسائل اور خدشات پر بات چیت کی۔

 نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ آج کی رات باکو کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے جہاں آذربائیجان کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

عراقچی نے کہا کہ وہ دورے باکو کے بعد ماسکو، یروان اور انقرہ کا دورہ کریں گے اور قرہ باغ مسئلے سے متعلق ایران کی حکمت عملی کو پُرامن طریقے سے پیش کریں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کے علاقائی دورے سے قفقاز علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کا موقع فراہم ہوجائے گا اور علاقے میں امن کا قیام ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲