22 اکتوبر 2020 - 19:34
حیدرآباد سیلاب میں 37 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر+ تصاویر

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش اور طوفانی سیلاب نے 37،000 سے زیادہ خاندانوں کو متاثر کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 13 سے 14 اکتوبر اور پھر 17 اکتوبر کو ہونے والی موسلا دھار بارش اور سیلاب نےحیدر آباد کے کئی علاقوں کو پانی میں ڈوبا دیا، جس کی وجہ سے 37،400 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر لوکیش کمار نے بتایا کہ 13 اکتوبر کو شدید بارش کی وجہ سے مختلف علاقے زیرآب آگئے اور تقریبا 35 35،309 خاندان متاثر ہوئے۔

17 اکتوبر کو مزید 2،100 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

بعض ذرائع کے مطابق 80 افراد اس سیلاب میں جانبحق ہو چکے ہیں۔


اس دوران حیدر آباد کی مساجد اور مذہبی مقامات کے دروازے بغیر تفریق مذہب و ملت متاثرہ افراد کے لیے کھول دیے گئے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد ان میں پناہ حاصل کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲