21 اکتوبر 2020 - 20:03
اسلامی تعاون تنظیم علمائے اسلام کے فتووں پر عمل کرے

ترکمانی نے مزید کہا کہ یہ تحریکیں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ چل رہی ہیں تاکہ دنیا میں اسلام کے امیج کو خراب کر کے اسلامی اصولوں کو مسخ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ادارہ ثقافت اور اسلامی تعلقات کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اسلامی اسکالرز کے فتووں پر عمل کرے۔

یہ بات ابوذر ابراہیمی ترکمان نے بدھ کے روز ترکی ترکی کی مذہبی تنظیم دیانت کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے مشاورتی اجلاس میں خطاب میں کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سامراجی طاقتوں کے سامنے خاموشی کو عالم اسلام کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اسلامی تعاون تنظیم کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے لیے علمائے کرام کے فتوی کے لیےاپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالم اسلام کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور عالم اسلام کو آج جہالت ، تنازعات ، تشدد ، انتہا پسندی ، قبضہ ، قتل و غارت گری اور معصوموں اور مظلوموں کی ظلم و ستم جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ الہامی ادیان اس چیلنجوں سے پاک ہیں۔

ترکمانی نے مزید کہا کہ یہ تحریکیں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ چل رہی ہیں تاکہ دنیا میں اسلام کے امیج کو خراب کر کے اسلامی اصولوں کو مسخ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموشی ظالموں کے ساتھ شراکت کرنا ہے اور سامراجی طاقتیں اسلاموفوبیا ، مسلمو فوبیا اور ایرانوفوبیا کی لہر کو فروغ دینے کی کوشش میں ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی سامراج حکومتوں کے ظلم کے فروع کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سائے میں ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہئے جس کے لئے اسلامی تعاون کے تمام ممبر ممالک کا تعاون درکار ہے۔

ترکمان نے کہا کہ ایک پرامن دنیا بنانے کیلیے ہمیں عالم اسلام میں کسی بھی طرح کے تشدد اور انتہا پسندی اور تکفیری کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ابراہیمی ترکمان نے اپنے خطاب کے آخر میں اسلامی تعاون تنظیم کے اہداف کے حصول کے لئے ایران کی تیاری کا اعلان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲