اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
اس سے قبل بھی شہر گنجہ کے مختلف علاقوں پر آرمینیا کے میزائل حملے میں پانچ عام شہری ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں متعدد بچے شامل تھے۔
گنجہ، آذربائیجان کا دوسرا بڑا شہر شمار ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ستائیس ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲