14 اکتوبر 2020 - 15:18
فرانس میں ۷۳ مساجد اور دینی مدارس کو بند کر دیا گیا

فرانسیسی عہدیداروں کے حکم کے مطابق یہ بندش انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے بہانے سے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی وزیرداخلہ جیرالڈ ڈرمن نے رواں سال کے آغاز سے ہی 73 مساجد اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فرانسیسی عہدیداروں کے حکم کے مطابق یہ بندش انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے بہانے سے ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے گفتگو ایسے حال میں شائع ہوئی جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ اسلام پوری دنیا میں بحران کا شکار ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، "ہیرالڈ علاقے میں ایک مسجد اور ایک نجی دینی اسکول گذشتہ ماہ بند کردیا گیا تھا۔" دیگر علاقوں میں ایک انجمن اور اس کی 9 دکانیں بھی بند کردی گئیں۔
ان مراکز کی بندش کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا: پیرس شدت پسندی کی وجہ سے 231 غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲