11 اکتوبر 2020 - 09:18
امریکی صدر کا حالیہ بیان ان کی حیوانیت صفت کی نشاندہی کرتا ہے: کمال خرازی

کمال خرازی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے 18 بینکوں اور مالیاتی اداروں پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر کہا کہ امریکہ اس قسم کی نئی پابندیوں سے اس کوشش میں ہے کہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے تاہم اسے اس میں بھی نہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے ارنا سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان ان کی حیوانیت صفت اخلاق کی نشاندہی کرتا ہے کہا کہ اس قسم کے توہین آمیز بیانات نہ فقط امریکی حکام کو ان کے مقاصد تک نہیں پہنچا سکتے بلکہ ایرانی عوام کے عزم و بالجزم  کا باعث بنیں گے۔

کمال خرازی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے 18 بینکوں اور مالیاتی اداروں پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر کہا کہ امریکہ اس قسم کی نئی پابندیوں سے اس کوشش میں ہے کہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے تاہم اسے اس میں بھی نہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی شب ایک بار پھر ایران کے خلاف غلیظ، دھمکی آمیز اور پست الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے تہران کو امریکہ کے خلاف ہر طرح کی کارروائی سے باز رہنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے رش لیمبو ریڈیو کے پروگرام میں ایران کے خلاف اپنی ہرزہ سرائی اور بے بنیاد دعوی کیا۔ اس انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے بیہودہ الفاظ کا استعمال ان کے جنون اور ایرانی عوام کے خلاف ہر قسم کے دباؤ کی پالیسی میں انکی حکومت کے شکست سے دوچار ہونے کی غمازی کرتا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ اور بعض سرگرم عمل سیاسی کارکنوں نے اس انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد ٹرمپ کو ایک بد زبان شخص قرار دیا۔

ایران کی جانب سے سخت انتقام سے ہراساں امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی اسلامی جمہوریہ بارہا ایران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲