اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے دنیا کے چھبیس ممالک کی جانب سے ایران پر عائد یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون اس بیماری پر قابو پانے کا بہترین اسلحہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پابندیوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ عالمی برادری مل کر کوویڈ 19 کا مقابلہ اور اس کے خاتمے کو یقینی بنا سکے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عالمی برادری نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کورونا کے پھیلاؤ کے عرصے میں متعدد بار دنیا کے کئی ممالک ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
.............
242