26 ستمبر 2020 - 18:57
سپاہ پاسداران نے رعد 500 میزائل کی رونمائی کر دی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈبل لانچر رعد پانچ سو میزائلوں کی پہلی بار رونمائی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جامد ایندھن سے چلنے والے رعد پانچ سو میزائلوں کو رواں سال فروری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ میزائل مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میزائل کا خول کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے اور اس میں جدید ترین زھیر نامی انجن استعمال کیا گیا ہے جو غیر دھاتی کمپوزٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

رعد پانچ سو قسم کے یہ میزائل فائر کے وقت پیدا ہونے والے انتہائی دباؤ اور درجہ حرارت کو برداشت کر سکتے ہیں۔ متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ایک سو بار کا پریشر اور تین ہزار ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت برداشت کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

غیر دھاتی کمپوزٹ خول کی وجہ سے سے یہ میزائل ریڈار کی رینج سے بچ کر کسی بھی میزائل ڈیفیس سسٹم میں رسوخ کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲