25 ستمبر 2020 - 11:13
پروفیسر فالک: اقوام متحدہ دنیا میں امن اور سلامتی لانے میں ناکام رہا

پروفیسر رچرڈ فالک نے کہا، "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اپنے منشور میں موجود قوانین پر عمل کرنے اور دنیا کو جنگوں سے محفوط رکھنے میں ناکام رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق رپورٹر نے " عالمی اتحاد بائے امن و انصاف ورچوئل کانفرنس " میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا میں امن و انصاف کے قیام میں عالمی طاقتوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کیا۔
پروفیسر رچرڈ فالک نے کہا، "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اپنے منشور میں موجود قوانین  پر عمل کرنے اور دنیا کو جنگوں سے محفوط رکھنے میں ناکام رہا ہے، اور سب سے بھی زیادہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ " معاشرتی بہبود اور معاشی و ثقافتی آزادی کے میدان میں بجائے اس کے کہ دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے کوشاں رہے ظلم و جور کی ڈگر پر گامزن ہے۔
فالک نے مزید کہا: "جن ممالک نے یہ عالمی ادارہ تشکیل دیا وہ امن و انصاف کو فروغ دینے کا رجحان نہیں رکھتے اور خود اس کے قوانین پر پابند نہیں ہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد بانچ جن ممالک نے دنیا میں نظم و انضباط کی برقراری کے لیے حق ویٹو حاصل کیا وہ سب سے زیادہ اس سے غلط فائدہ اٹھا کر اقوام متحدہ کے قوانین کو پامال کر رہے ہیں۔  
خیال رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ’عالمی اتحاد برائے امن و انصاف دوسری ورچوئل کانفرنس‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں دنیا کے بعض معروف دانشوروں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲