اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی اسلامی تنظیم الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے خلاف یوم جمعہ کو ’’یوم غضب القدس‘‘ قرار دے کر پورے ملک میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس تنظیم نے آل خلیفہ حکومت کے اس گھناؤنے اور شرم آور اقدام کے خلاف بیان جاری کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
جمعیت الوفاق کے بیان میں آیا ہے کہ بحرین کی ظالمانہ حکومت اور غاصب صہیونی ریاست کے مابین معاہدہ اسلام اور فلسطینی کاز کے ساتھ بڑی خیانت ہے۔
جمعیت الوفاق کے بیان میں مزید آیا ہے کہ بحرین کے عوام فلسطینی کاز کے ساتھ اتفاق نظر رکھتے اور صہیونی ریاست کے سخت مخالف ہیں۔
یاد رہے کہ ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۰ کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲