10 ستمبر 2020 - 14:14
قرآن اور پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں ہونے والی گستاخی پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل

آیت اللہ رمضانی نے اپنے بیان میں روشن خیال شخصیتوں، انسانی حقوق تنظیموں اور مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صلح پسندانہ رویوں سے اپنے معاشرے میں پائے جانے والے اس طرح کے نفرت انگیز اور دین مخالف اقدامات کا مقابلہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ میں حالیہ دنوں کے دردناک اور افسوسناک واقعات پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور فرانس میں چارلی ہیبڈو کے ذریعے چھاپے گئے کارٹون کی شدید مذمت کی ہے۔  
آیت اللہ رمضانی نے اپنے بیان میں روشن خیال شخصیتوں، انسانی حقوق تنظیموں اور مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صلح پسندانہ رویوں سے اپنے معاشرے میں پائے جانے والے اس طرح کے نفرت انگیز اور دین مخالف اقدامات کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: انتہا پسندی کے دونوں رخ - یعنی مذہبی انتہا پسندی، جو داعش اور بوکو حرام جیسے گروہوں کی شکل میں ظاہر ہوئی اور اسلام مخالف انتہا پسندی جو "چارلی ہیڈو" یا ’’اسٹرام کورس‘‘ جیسے گروہوں کے ذریعے سامنے آئی ایک ہی تلوار کے دو کنارے ہیں جنہوں نے انسانی معاشروں کی عقلانیت، امنیت، جمہوریت، صلح، آزادی، معنویت اور سکون کو نشانہ بنا دیا ہے۔

مکمل کیا جائے گا