10 ستمبر 2020 - 12:04
 الحاج محمد عرب کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

مرحوم نے اپنی پربرکت زندگی اسلامی تحریک اور ایران کی خدمت میں صرف کر دی اور ملک کے مختلف اداروں میں منجملہ سپاہ پاسداران اور وزارت خارجہ میں اہم مقامات پر فائز رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تحریک کے سابق فعال رکن، ایک کامیاب اور زحمت کش سفارتکار اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے سابق سربراہ کی رحلت پر آیت اللہ رمضانی نے تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کے پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل میں ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
﴿ إنَّ الَّذينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُم توعَدُونَ -
(سوره فصلت - آیه 30)
زحمت کش، انقلابی مجاہد ابوالشہید مرحوم الحاج محمد عرب کے انتقال کی خبر سے میرے سمیت اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تمام ساتھی متاثر ہوئے ہیں۔
مرحوم نے اپنی پربرکت زندگی اسلامی تحریک اور ایران کی خدمت میں صرف کر دی اور ملک کے مختلف اداروں میں منجملہ سپاہ پاسداران اور وزارت خارجہ میں اہم مقامات پر فائز رہے۔
نیز مرحوم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ’سازمان فرہنگ و ارتباطات‘ میں بھی قرآن و عترت کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں موثر ثقافتی خدمات پیش کی۔
ان کی انتھک کوششیں، اخلاص، شہرت سے دوری، ہمدردی، رواداری، نظم و ضبط، دور اندیشی اور ملک کے لیے ہمیشہ فکرمند رہنا ہمارے ان جوانوں کے لیے ایک عمدہ مثال ہے جو انقلاب اسلامی کے دوسرے مرحلے میں انقلاب اور اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
میں اپنی اور اسمبلی ممبران کی جانب سے، رہبر انقلاب اسلامی، ان کے قابل احترام دوستوں اور اہل خانہ سے اس خادم اہل بیت(ع) کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ خدا مرحوم پر رحمت واسعہ نثار کرے اور ان کے شہید بیٹے کو امام حسین (ع) کے ساتھ محشور فرمائے، نیز پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔  
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲