9 ستمبر 2020 - 18:07
تل ابیب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ابوظہبی اور واشنگٹن کا عمان پر دباؤ

"سفان انٹیلی جنس گروپ" نے عمان کے خلاف ابوظہبی کے نئے منصوبے سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ مسقط پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تہران سے دوری اختیار کر کے صہیونی ریاست کے طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں ’سفان‘ انٹلیجنس گروپ نے، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق پر ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد کی طرف سے دباؤ ڈالے جانے کی خبر دی ہے۔
الاحد نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات عمان کے سلطان پر دباؤ ڈال رہا ہے کیونکہ عمان تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال نہیں ہے اور اسے بحرین کی طرح سعودی عرب کی حمایت درکار ہے۔
اس گروپ کے مطابق متحدہ عرب امارات عمان کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر وہ عمان کے سلطان پر یہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ابو ظہبی کا خیال ہے کہ اگر عمان صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لاتا ہے تو اس سے قطر کی طرح تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سفان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مسقط پر ایران سے دور رہنے کے لئے بھی دباؤ ڈال رہا ہے۔

...........

242