8 ستمبر 2020 - 12:20
عبرانی زبان کا اخبار: نصراللہ جانتے ہیں اسرائیلیوں کو کیسے چوٹ پہنچائیں

ایک عبرانی زبان کے اخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل اب بھی صیہونی حکومت سے انتقام کے خواہاں ہیں اس لیے اسرائیلی فوج ابھی بھی ہائی الرٹ کی حالت میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، عبرانی زبان کے اخبار یدیوت احارنوت نے لکھا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے نوجوان کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوج ابھی تک حزب اللہ کے رد عمل سے خوفزدہ اور چوکس ہے۔
صہیونی رائٹر ’ایلکس وِش مین‘ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا یہ ماننا ہے کہ سید حسن نصراللہ اسرائیلی فوج سے انتقام لینے کے لئے پرعزم ہیں۔
اخبار کے مطابق، سید حسن نصراللہ اپنے آپ کو اسرائیلی حالات سے متعلق ماہر سمجھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہاں اسرائیلیوں کو چوٹ پہنچانی ہے۔
یدیعوت احارنوت نے یہ بھی لکھا ہے کہ سید نصراللہ نے بارھا اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اپنے کمانڈر کے انتقام میں اسرائیلی فوجیوں کو بہر صورت نشانہ بنائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲