اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ارب پتی صہیونی تاجر ’حاییم صبان‘ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے اب تک متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے برخلاف صہیونی ریاست کے ساتھ عوامی سطح پر تعلقات معمول پر لانے سے انکار کیا ہے۔
صہیونی تاجر نے اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ جب بن سلمان سے انہوں نے تل ابیب ریاض تعلقات کو آشکار نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو بن سلمان نے جواب میں کہا کہ وہ ایک منٹ میں ایسا کر سکتے ہیں مگر ایرانی اور قطری ان پر حملہ آور ہوں گے اور ملک میں انتشار پیدا ہو جائے گا۔
تاہم ، ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں صرف ایک علمبردار ہے ، اور اس ملک کے بعد ، خلیج فارس کے دوسرے عرب ممالک ، خاص طور پر سعودی عرب ، اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲