اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ذیلی مزاحمتی فورس سرایا السلام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بہ گاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲