25 جولائی 2020 - 14:48
ملک سلمان موت و حیات کی کشمکش میں: مجتہد

سعودی اپوزیشن پارٹی کے رکن اور آل سعود خاندان کے راز افشا کرنے والے فعال کارکن ’مجتہد‘ نے سعودی بادشاہ کی جسمانی حالت خراب ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود خاندان کے رازوں کا انکشاف کرنے والے "مجتہد" نام سے معروف شخص نے ملک سلمان کی جسمانی حالت کے نازک ہونے کی خبر دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے: "انہیں ایک ایسے ڈاکٹر سے اطلاع موصول ہوئی ہے جو شاہ سلمان کے علاج معالجہ میں مصروف ہے ۔ اس ڈاکٹر کے مطابق شاہ سلمان گردے کی بیماری اور پھیپھڑوں کی شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کی زندگی کے باقی دن چند ہفتوں سے کم ہو کر چند دن رہ گئے ہیں۔
ڈاکٹر نے مزید کہا: "میڈیکل ٹیم جو شاہ سلمان کو ٹریٹ کر رہی ہے ، وہ مکمل طور پر قرنطینہ میں ہے، اور ساتھ ہی ، شاہ سلمان کے بیٹے سخت تشویش کا شکار ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲