اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید حسن نصر اللہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے لبنان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صحت کے اصولوں کے پابند رہیں تو یقینا کامیابی سے ہمکنار ہوں گے لیکن اگر کوتاہی برتی تو ملک ایک عظیم بحران کا شکار ہو جائے گا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صبر، استقامت، تحمل، توکل، دعا اور بتائے گئے قواعد و ضوابط کی رعایت سے اس جنگ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲