23 جولائی 2020 - 15:21
پاراچنار کے بازار میں بم دھماکہ، ۱۶ افراد زخمی

پارا چنار کے طوری بازار میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا جسے سبزی کی ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اکثر سبزی اور پھل فروش ہی موجود ہوتے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے کہا کہ اب تک کم از کم 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲