18 جولائی 2020 - 17:58
عراق؛ متعدد دھشتگردانہ کاروائیوں میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید اور عراقی فوج کے دو سپاہی شہید

عراق میں دھشتگرد عناصر کے ذریعے کی گئی متعدد دھشتگردانہ کاروائیوں میں حشد الشعبی کا ایک جوان اور عراقی فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد کے مغربی علاقے میں ہوئے ایک بم دھماکے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔    
دوسری جانب بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں داعشی عناصر نے عراقی فوج کی گاڑی پر حملہ کر کے دو فوجی اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہ مصطفیٰ الکاظمی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے مرتکب افراد کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کریں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲