اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ سطح زمین سے دو ہزار دو سو میٹر کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا کہ کوہ آرتوس سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ترکی کے دو پائلٹ اور پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات دس بج کر بتیس منٹ پر اس طیارے نے آخری بار باش قلعہ علاقے میں ایئرٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور تیرہ منٹ کے بعد ریڈار سے اوجھل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کا ملبہ بھی مل گیا ہے۔
ترکی کے فوجی ماہرین نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲