15 جولائی 2020 - 11:35
پاکستان؛ سیکورٹی فورسز پر دھشتگردوں کا حملہ، ۱۱ اہلکار جانبحق اور زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 5  اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی تھی جس کے دوران وہاں موجود 4 دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲