اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے کئے گئے سعودی فوج کے ٹھکانوں، جنگی طیاروں اور تیل کے ڈھانچوں پر حملے کے نتیجے میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں جیزان ، نجران اور اسیر کے علاقوں میں سعودی دشمن کے متعدد اہم اور فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔
یہ حملے ، جو بیلسٹک میزائل اور جارحانہ ڈرونوں کے ذریعہ کئے گئے، نے ’’خمیس مشیط‘‘ ابہا، جیزان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲