اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی نیز عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے۔
انھو نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ روابط باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار رکھے ہیں۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور مذاکرات میں ہمیشہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲