11 جولائی 2020 - 11:44
صہیونی دھشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی تدفین+ تصاویر

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے شہری شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار تھے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینی ابراہیم مصطفیٰ ابو یعقوب کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید ابراہیم یعقوب کے جنازے اور تدفین میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے شہری شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار تھے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی شہید ابراہیم ابو یعقوب کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ابراہیم کا خون، اور ساتھ ہی تمام فلسطینی شہدا کا خون بھی رائیگاں نہیں جائے گا اوراسرائیلی قبضے کے خلاف انتفاضہ کو بھڑکانے کے لیے ایندھن کا کام کرے گا ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سے پیوستہ شب سلفیٹ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

.................

242