اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے وسیع حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے صوبہ لاذقیہ کے شمالی علاقے الربیعہ میں فوجی مراکز پر حملے کئے تاہم شامی فوج نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ صوبہ لاذقیہ میں ترکی کے حمایت یافتہ ٹولے جبهتہ النصره سے وابستہ دہشتگرد گروہ گاہے بہ گاہے شامی فوج پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲