9 جولائی 2020 - 08:09
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بمبئی کے شیعوں کی جانب سے امداد رسانی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کثرت سے پھیلنے کی وجہ سے مسلمانوں کی مشکلات پہلے سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہیں، اسی وجہ سے شیعہ علما نے بھی لوگوں کی امداد رسانی کا بیڑہ اٹھایا ہے اور لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے جہاں لاکھوں افراد کی جانوں کا ضیاع ہوا وہاں لاکھوں افراد بے روزگار بھی ہوئے جس کے نتیجے میں کمزور طبقہ افراد سختی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس درمیان مخیر اور سرمایہ دار لوگوں کا کردار بہت اہم ہے جنہوں نے بعض ضرورتمندوں کی دستگیری کر کے انہیں اشیائے خوردنی فراہم کرتے ہوئے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
شیعہ علماء نے اس بیماری کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں سے لے کر آج تک دنیا کے کونے کونے میں مذہب و ملت کی تفریق کئے بغیر ضرورتمندوں کو امداد رسانی کی۔ مرنے والوں کو غسل و کفن پہنا کر دفن کیا، اور لوگوں میں ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں۔


بمبئی کے مدرسہ امام عصر (عج) کی خدمات


ہندوستان میں کورونا وائرس کے کثرت سے پھیلنے کی وجہ سے مسلمانوں کی مشکلات پہلے سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہیں، اسی وجہ سے شیعہ علما نے بھی لوگوں کی امداد رسانی کا بیڑہ اٹھایا ہے اور لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ذیشان حیدر خان نے اس دوران کافی ضرورتمندوں کی امداد رسانی کی ہے۔
بمبئی میں واقع مدرسہ امام عصر(عج) کے سربراہ گزشتہ تین مہینے سے مسلسل علاقے کے غریب عوام کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔
مولانا حیدر خان نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: ہم کوشش کر رہے ہیں علاقے کے لوگوں کی مادی و معنوی مشکلات حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا: پانچ سو گھرانے کو ابھی تک ہم امداد پہنچا چکے ہیں۔

..............

242