5 جولائی 2020 - 18:10
علامہ طالب جوہری کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے مرحوم کے چاہنے والوں اور اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چند روز قبل پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ طالب جوہری اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے تھے اس عظیم سانحے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
عَن أبي عَبدِ اللّهِ الصادِق(ع) قال: إِذا ماتَ المُؤمِنُ الفَقيه ثُلِمَ في الإِسلامِ ثُلمَة لاَ يَسُدُّها شَيء.
ماہر دانشور اور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ ’’طالب جوہری‘‘ کی موت نے پاکستان میں تمام اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔
مرحوم مغفور کہ جنہوں نے برصغیر اور نجف اشرف کے ممتاز دینی علماء سے کسب علم کیا تھا اپنے علم کو اسلامی معارف کی تبلیغ اور مکتب قرآن و عترت کے فروغ کی راہ میں استعمال کر دیا۔
مرحوم طالب جوہری کی تقاریر کہ جو اسلامی تعلیمات کے استحکام اور مذہب اہل بیت (ع) کی حقانیت کے دفاع میں عظیم کردار رکھتی تھیں ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں اور یادوں میں باقی رہیں گی اور مرحوم کے لیے بارگاہ رب العزت میں مناسب زاد و توشہ ہوں گی۔
اس ناقابل جبران نقصان کی امام زمانہ  - ارواحناله الفداء – نیز برصغیر کے علماء، پاکستان کے شیعوں، ان کے چاہنے والوں اور خصوصا مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت  پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
وانا لله وانا الیه راجعون
رضا رمضانی
۵ جولائی ۲۰۲۰

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲