2 جولائی 2020 - 14:56
یمن پر سعودی عرب کی تازہ ترین جارحیت میں ۸ افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

سعودی عرب کی یمن پر تازہ ترین جارحیت کی وجہ سے ۲ بے گناہ یمنی شہید اور ۶ زخمی ہو گئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے صوبہ صعدہ میں ضلع صفرا کے علاقے المقش پر سعودی اتحادی جنگجوؤں کے حملے میں ایک بچی اور ایک بوڑھی عورت شہید جبکہ ۶ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ 

ایسے حال میں طفل کش سعودی رژیم کے یمن پر دردناک حملے جاری ہیں کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن و شانتی برقرار کرنے میں امریکہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اگرچہ اس سے قبل سعودی حکومت نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے یمن میں جنگ بندی پر راضی ہے ، لیکن اس نے یمن کے بے گناہ لوگوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ایسے حال میں یمن پر جنگی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں یمن میں کورونا وائرس کی وبا بھی تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے جبکہ یمن کے پاس اس وبا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲