اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بادشاہ "حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ" نے منامہ میں امریکی سفیر "جسٹن ہیکس سیبرل" سے ملاقات میں انہیں اس ملک کا نمبر ایک کا نشان دیا۔
اس ملاقات کے دوران ، بحرین کے بادشاہ نے واشنگٹن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ امریکی کوششوں سے خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کا قیام ہوا ہے۔
حمد بن عیسی آل خلیفہ نے دو ملکوں کے درمیان کئی سالوں سے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور تاریخی روابط کو سراہتے ہوئے کہا: "امریکہ اور بحرین کے مابین دوطرفہ تعلقات نے مختلف شعبوں میں خوشحالی اور پیشرفت دیکھی ہے۔"
ملاقات کے دوران ، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
بحرین اور امریکہ نے کچھ دن پہلے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲