اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ عراق کے فوجی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ سات سے آٹھ اسرائیلی فوجی اور جاسوس طیارے بغداد کو اطلاع دیئے بغیر عراقی فضائی حدود میں روزانہ داخل ہوتے ہیں اور اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے، جعفر الحسینی نے کہا کہ امریکی طیارے بھی عراقی آسمان پر روزانہ اور مستقل طور پر اڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کے ذریعہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق معلومات عراقی حزب اللہ کے پاس ہیں۔
حزب اللہ کے فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ ماضی میں ، کم از کم عراقی حکومت کو پروازوں کے بارے میں بتایا جاتا تھا ، لیکن اب بغیر اطلاع کے اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ڈرونز نے 3 جنوری 2020 کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جنرل حج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو غیر قانونی طور پر امریکی صدر کے براہ راست حکم سے دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنا کر انتہائی بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔
.........................
۲۴۲
1 جولائی 2020 - 06:13
News ID: 1051774
سات سے آٹھ اسرائیلی فوجی اور جاسوس طیارے بغداد کو اطلاع دیئے بغیر عراقی فضائی حدود میں روزانہ داخل ہوتے ہیں اور اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔