اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے ناظم الامور سے کہا کہ پاکستان کی سرگرمیاں دوجانبہ معاہدے اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اس لئے پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے سفارتی عملے کی تعداد 50 فیصد تک کم کرے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے بھی پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد 50 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے اختلافات ان ممالک کے مابین نئی کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔
342/