اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نے آج منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 40 ہزار 215 ہو گئی ہے۔ جبکہ کورونا سے اب تک 14 ہزار 11 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 48 ہزار 190 افراد صحت یاب ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 55.84 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 3.19 فیصد ہے۔
342/