اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نےصحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے 12881 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر366946 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 334 افراد کے جاں بحق ہونے سے اس بیماری سے اموات کی تعداد اب بڑھ کر 12237 ہوگئی جبکہ ہندوستان میں کورونا سے مزید 7390 افراد کی صحت یابی کے ساتھ بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 194325 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3307 معاملے اور 114 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 116752 اور مرنے والوں کی تعداد 5651 ہوگئی ہے۔
342/