15 جون 2020 - 09:44
امریکہ، کورونا متاثرین کی تعداد ۲۱ لاکھ ۶۲ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس مرض میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ بدستور سرفہرست ملک بنا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ 62 ہزار 144 ہو گئی ہے کہ جس میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 853 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وبائی امراض کے امریکی محکمے کے ڈائریکٹر اینتھونی فاؤچی نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس پر کنٹرول حاصل نہ کرپانے کی صورت میں امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوسری لہر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ  رویئے کی وجہ سے حکومت امریکہ اور خاص طور سے صدر ٹرمپ کو اندرون ملک سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

342/