اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے قندھار، زابل شاہراہ پرحملہ کر کے کم از کم 10 افغان فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب افغانستان کی فوج کا کہنا ہے کہ جوزجان میں افغان فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 فوجی ہلاک اور سرحدی گارڈ کے کمانڈر حامد یوسفی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
342/