اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ اگر یورپ بدستور، امریکی عوام اور میڈیا کے خلاف امریکا کی سفاکیت و حیوانیت کے مقابلے میں بدستور خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فوجی طاقت کے بل پر سرکوبی کی دھمکی دئے جانے کے بعد امریکا کے شہروں میں مظاہرین اور میڈیا کے خلاف سفاکیت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ، جو غیر مغربی معاشروں کے سلسلے میں بڑی تیزی سے فیصلہ کرتا ہے، اس بار گونگوں کی طرح خاموش تماشائي بنا ہوا ہے۔ ظریف نے کہا ہے کہ اگر یورپ اب بھی اپنا منہ بند رکھتا ہے تو پھر اسے ہمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔