اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ دار الحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک پولیس چیک پوسٹ پر جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ کے حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ اب تک کئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔