اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔