14 مئی 2020 - 10:39
برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون کا کورونا سے انتقال / خاتون پرغصہ سے تھوکا گيا تھا

برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے اس خاتون پر غصے سے تھوکا گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے اس خاتون پر غصے سے تھوکا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ایک ریلوے ملازم بھی کورونا وائرس سے دوران ڈیوٹی ہلاک ہوگئی،اس خاتون پر غصے سے تھوکا گیا تھا ،بعدازاں وہ کورونا وائرس  کا شکار ہو کرہلاک ہوگئی ۔  لندن میں ٹکٹ افسر کے فرائض انجام دینے والی بیلے مجنگا کے خاندان نے غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

47 سالہ ملازمہ وکٹوریہ اسٹیشن پر کام کرتی تھیں،وہاں کام کرنے والی ایک ملازمہ کاکہنا تھا کہ ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں۔ہمیں ماسک پہننے کی بھی اجازت نہیں تھی ۔