اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سالانہ ایک کروڑ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں شادیوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، بھارت بھر میں سالانہ ایک کروڑ شادی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جو اب اتنی بڑی تعداد میں ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ریاست راجستھان میں 23 ہزار شادی کی تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں۔ ادھر شادی کی تقریبات منسوخ ہونے پر کچھ شادیاں آن لائن بھی کی جارہی ہیں۔
10 مئی 2020 - 09:03
News ID: 1035369
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سالانہ ایک کروڑ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کا امکان ہے۔